SocioOn Support > SocioOn Help Desk > Knowledgebase

SocioOn, journey from now on the beginning

جب سے سوشئیوآن نے اپنی پالیسیز تبدیل کی ہیں اس وقت سے کچھ افراد نے چائے کی پیالی میں طوفان مچا رکھا ہے کہ جیسے سوشئیوآن نے ان کے ساتھ ظلم کر دیا ہے یا ان کو لوٹ لیا ہے۔ صارفین ایک بات جو آپ کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ سوشئیوآن اپنی پالیسیز بنانے میں مکمل طور پر ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اگر کسی کو یہ خیال ہے کہ سوشئیوآن کسی سے پوچھے گا یا پوچھتا ہے اور پالیسی بناتا ہے تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ سوشئیوآن ھمیشہ اپنے صارفین کی ضرورت اور ان کی دلچسپی کو مدنظر رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔

سوشئیوآن نے جب سے 225 ڈالرز کی بات کی ہے اس وقت سے ایک طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جیسے سوشئیوآن نے اب لوٹنا شروع کر دیا ہے تو اس حوالے سے آپ کی درستگی کرنا ضروری سمجھا گیا ہے تا کہ آپ کو اس حوالے سے مکمل معلومات ہوں۔۔۔۔۔

سوشئیوآن نے ایک طویل عرصہ صارفین سے ری چارج لئے بغیر ہی انہیں ودڈرا دیا ہے جس کے بعد سوشئیوآن ٹیکسز کی مد میں ایک بھاری رقم حکومت کو ادا کرتا ہے۔ ایک ایک ودڈرا کا ٹیکس سوشئیوآن خود ادا کرتا ہے جس کے بارے میں سوشئیوآن صارفین آگاہ نہیں ہیں جن کو نہ کبھی آگاہ کیا گیا لیکن اب آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ڈیڑھ کروڑ یعنی کہ 15 ملین کے برابر کی رقم سوشئیوآن اب تک اپنے صارفین کو دے چکا ہے۔ اکثر صارفین اس غلط فہمی میں رہتے ہیں کہ سوشئیوآن ری چارج سے کما بھی تو رہا ہے تو وہ بھی اپنی درستگی کرلیں کہ اس سال جنوری سے پہلے صارفین صرف 25 ڈالرز دیتے تھے جیسا کہ ایک صارف نے صرف 25 ڈالرز دئے لیکن اس کے بعد اس صارف نے 800 ڈالرز تک سوشئیوآن سے لیا جس کا ثبوت یہ ہے کہ سوشئیوآن میں آپ کے دائیں ہاتھ پہ نیوز کا بٹن ہے اس پر کلک کریں اور اس میں روزانہ کے پے آوٹ صارفین اور اب تک کی کل پے آوٹ رقم دیکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح ایک بہت بڑی تعداد ایسے صارفین کی ہے جنہوں نے صرف 25 ڈالرز لیکر 25 ڈالرز سے دوگنا ہی نہیں تین گنا زیادہ کمایا۔۔۔۔۔۔

اب جہاں ایک صارف صرف 25 ڈالرز لیکر 800 سے 1000 ڈاکرز تک سوشئیوآن سے لے لے اس کے مقابلے میں آپ کیا سمجھتے ہیں کہ سوشئیوآن کے پاس روزانہ کے 800 ڈالرز کے ری چارج بھی آرہے ہوں گے؟؟؟ ایسا نہیں ہے جناب۔ ایک گریٹ جاب تو دوسرے صارف کو دے نہیں سکتے کہ کہیں 10 روپے اس کو مل نہ جائیں اور مبتلا اس خوش فہمی میں ہیں کہ آپ روزانہ ہزاروں ری چارج بھیجتے ہیں۔۔۔۔۔۔

اب آتے ہیں جنوری 2018 سے شروع کی جانے والی پالیسی پر جس میں کہا گیا کہ اب سے تمام صارفین 25 ڈالرز کے علاوہ 50 ڈالرز مزید بھی دیں گے اب اس میں بھی آپشن صارفین کے پاس ہی رکھا گیا کہ آپ چاھیں تو اپنے ودڈرا سے اپنے سپینڈیبل میں بھیج دیں آپ چاھیں تو اپنے کسی دوست سے کہہ کر اس کے ودڈرا سے اپنے سپینڈیبل میں منگوا لیں اور یہ سب بھی نہیں کر سکتے تو پھر آخری آپشن کہ آپ مزید ری چارج کروا دیں۔ اب صارفین اس پوری بات میں سمجھنے کی بات یہ ہے کہ سوشئیوآن نے مزید 50 ڈالرز کا کیوں کہا پہلے اس سوال کو حل کر لیتے ہیں پھرآپ کو مزید بتائیں گے کہ ان پچاس ڈالرز میں بھی سوشئیوآن نے کتنا کمایا۔۔۔۔۔۔

جب آپ 25 ڈالرز بھیجتے تھے تو فوری طور پر دھڑا دھڑ پوسٹس کر دیتے تھے اور اور نتیجہ کیا نکلتا تھا کہ آپ کا سپینڈیبل ختم ہو جاتا تھا اور آپ کا سب سے پہلے یہی شکوہ ہوتا تھا کہ ہمارا سپینڈیبل ختم ہو گیا اور ہماری ارننگ نہیں ہوئی لیکن کبھی آپ نے یہ نہیں سوچا کہ جب تک آپ کسی کو فیڈ، گریٹ جاب اور ود آوٹ کلک ارننگ نہیں دیں گے تو کوئی اور آپ کو کیسے دے گا۔ آپ کو بار بار سمجھایا گیا۔۔۔۔۔۔

آڈیوز کے ذریعے، ویڈیوز کے زرئعے، پوسٹس کے ذریعے، ای میلز کے زریعے، نیوز لیٹرز کے زریعے لیکن آپ کو سمجھ نہیں آئی اور آپ کے زہن میں بس اتنا رہا کہ 25 ڈالرز تو بھیج دیتے ہیں ہم لیکن ہماری آمدن نہیں ہوتی۔ اس کے بعد سوشئیوآن نے فیصلہ لیا کہ جب تک آپ کی پوسٹس کا شوروم نہیں بنے گا تب تک آپ اسی طرح خالی پوسٹس کرنے پر ہی زور لگائیں گے اور کسی کو فیڈز، گریٹ جاب نہیں دیں گے ساتھ میں یہی گلہ کرتے رہیں گے کہ آمدن نہیں ہوتی جس کے بعد سوشئیوآن نے 50 ڈالرز کو شامل کر دیا۔ اب اس کا فائدہ کیا ہوا ہے کہ ایسے صارفین جو ہمیشہ سے یہ شکوہ کرتے تھے کہ ہمیں گرین پوسٹس نہیں ملتیں انہیں ایک بہت بڑی تعداد میں گرین پوسٹس مل گئیں ، ایسے صارفین جو اپنے 25 ڈالرز پوسٹس لگا کر ختم کر دیتے تھے انہیں مزید سپینڈیبل مل گیا کہ اب وہ کسی کو فیڈز، گریٹ جابز دیں تا کہ باقی صارفین بھی آپ کو دیں۔۔۔۔۔۔

اب یہ سوال کہ ان 50 ڈالرز سے سوشئیوآن نے صارفین کو لوٹا تو یہ بھی سمجھ لیں کہ سوشئیوآن نے تو تین آپشنز دئیے۔ سب سے پہلے کہ اپنے ودڈرا سے بھیجیں۔۔۔۔۔۔ اب یہ بات سمجھنے والی ہے کہ جب آپ اپنے ہی اکاونٹ کے ودڈرا سے 50 ڈالرز اپنے ہی اکاونٹ کے سہینڈیبل میں بھیجیں گے تو یہ 50 ڈالرز سوشئیوآن کو کیسے ملیں گے؟؟ اکاونٹ آپ کا، والٹ میں موجود رقم آپ کی، اس کی ایک ایک معلومات آپ کے پاس لیکن پھر بھی آپ کا یہ کہنا کہ سوشئیوآن نے لوٹ لیا۔۔۔۔ پھر تو آپ کو خود سوچنا چاہئے۔ دوسرا آپشنز کہ آپ اپنے کسی دوست سے کہیں کہ 50 ڈالرز یا جتنے وہ مناسب سمجھے اپنے ودڈرا سے آپ کے سپینڈیبل میں بھیج دے۔۔۔۔ اب اس آپشن میں سوشئیوآن نے کیسے لوٹ لیا؟؟ آپ کا دوست اپنے اکاونٹ کے ودڈرا سے آپ کے اکاونٹ کے سپینڈیبل میں بھیجے گا اس بھیجنے اور لینے کے درمیان کہیں پر سوشئیوآن آپ سے کوئی ٹیکس نہیں لے رہا جبکہ ایک ایک ٹرانزیکشن پر سوشئیوآن گورنمنٹ کو ٹیکس دیتا ہے۔ آخری آپشنز کہ 50 ڈالرز یا جتنے مرضی مناسب سمجھیں ری چارج کروا دیں اور جب آپ ری چارج کرواتے ہیں تو وہ ساری کی ساری رقم بھی آپ کے سپینڈیبل میں بغیر کسی ٹیکس کٹوتی کے بھیج دی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

اب تک تو یہ سمجھ نہیں آ سکا کہ سوشئیوآن نے صارفین کو کہاں لوٹا ہے۔ ہاں جب سے سوشئیوآن نے 50 ڈالرز کا کہا اس کے بعد پہلے 6 ماہ تک تو اکثر صارفین 90 ڈالرز، 100 ڈالرز کی ودڈرا ریکوئسٹ ہر 20 دن بعد ہی بھیج دیتے تھے اور بھیجا ھے اور سوشئیوآن دیتا بھی رھا اور دے بھی رہا ھے اور دیتا بھی رہے گا۔ گویا آپ اپنے اکاونٹ سے اپنے ہی اکاونٹ میں بھیجتے ہیں تو آپ سمجھتے ہیں کہ سوشئیوآن لوٹ رہا ھے تو آپ کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

اب آجاتے ہیں اب کی نئی پالیسی 225 ڈالرز پر جسے جنوری 2018 سے اس طرح لاگو کر دیا جائے گا کہ جو بھی سوشئیوآن پر آئے گا وہ پہلے 225 ڈالرزدے گا پھر وہ یہاں اپنا ویریفائیڈ اکاونٹ بنا سکے گا۔ اب تو ایسا ھے کہ آپ اپنے ودڈرا سے بھی اپنی کسی بھی ٹائم لائن کو ویریفائی کروا سکتے ہیں لیکن جنوری کے بعد ایسا نہیں ہو گا۔ جنوری سے جو صارف 225 ڈالرز دے کر اپنا اکاونٹ ویریفائی کروائے گا اس کی ساری کی ساری 7 ٹائم لائینز کو ویریفائی کر دیا جائے گا اور ساتھ ہی سوشئیوآن کی طرف سے گفٹ میں دئے گئے 25 ڈالرز اور 225 ڈالرز کل 250 ڈالرز کی مکمل رقم آپ کے سپینڈیبل میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔ مطلب کہ اب اگر آپ اپنے ودڈرا یا بکٹ سے اپنی کسی ٹائم لائن کو ویریفائی کرواتے ہیں تو وہ پیسے آپ کے ودڈرا اور بکٹ سے کٹ جاتے ہیں اور آپ کے سپینڈیبل میں بھی نہیں آتے لیکن 225 ڈالرز میں سارے پیسے جو آپ بھیجیں گے اور ساتھ 25 ڈالرذ سوشئیوآن کے ملا کر کل 250 ڈالرز آپ کے سپینڈیبل میں بھیج دئیے جائیں گے۔ 
صارفین یہ تو تھا سوشئیوآن کا آغاز سے اب تک کا سفر جس میں کوشش کی گئی ہے کہ آپ کو سمجھایا جائے کہ پالیسیز کب کیوں اور کس وجہ سے بنائی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

یہاں یہ بھی آگاہ کرتا چلوں کہ سوشئیوآن دنیا کا واحد سوشل میڈیا ہے جو ڈائریکٹ صارفین سے منسلک ہے جو ہر ایک صارف پر نظر رکھتا ہے اور ہر صارف کے ساتھ رابطے میں ہے۔ سوشئیوآن نے اپنے صارفین کو ان کی محنت کی بدولت گفٹس دینا بھی شروع کر دیا ہے جس کی ابتدا سوشئیوآن ایمبیسیڈرز سے کی گئی ہے۔ یہ ابتدا ہے جس کی انتہا نہیں ہے ہاں اس ابتدا میں دن بہ دن اضافہ ضرور ہو گا اور صرف یہ نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بہت زیادہ۔۔۔۔۔۔

 

 
Was this article helpful? yes / no
Article details
Article ID: 1
Category: Knowledgebase
Rating (Votes): Article not rated yet (0)

 
« Go back

 
Powered by Help Desk Software HESK, in partnership with SysAid Technologies